شی چھانگ (شِنہوا) چین نے ایک ٹیکنالوجی تجرباتی سیٹلائٹ کو کامیابی سے مدار میں بھیج دیا ہے۔
جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز کے تجرباتی سیٹلائٹ کوجمعرات کو شام 6 بجے(بیجنگ ٹائم)پر لانگ مارچ-2 ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا، جو کامیابی سے مقررہ مدار میں داخل ہوا۔
لانچ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا یہ 498 واں مشن ہے۔