• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے یورپی یونین کے غیرملکی سبسڈی سے متعلقہ اقدامات کی تحقیقات شروع کردیتازترین

July 10, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے یورپی یونین(ای یو) کی جانب سے غیرملکی سبسڈی کی تحقیقات میں منظور کردہ تجارت اور سرمایہ کاری رکاوٹوں سے متعلقہ اقدامات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 وزارت تجارت (ایم او سی) کے مطابق تحقیقات  چائنہ چیمبرآف کامرس فارامپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف مشینری اینڈ الیکٹرانک پراڈکٹس کی درخواست پرکی جارہی ہیں، جن کی اہلیت اور درخواست کی دستاویزات کی تصدیق ہو چکی ہے۔

 غیر ملکی سبسڈی ضوابط کے تحت، یورپی یونین نے انجن، فوٹو وولٹکس، ونڈ پاور اور سیکورٹی چیک آلات جیسے شعبوں میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے بارے میں ابتدائی اورتفصیلی تحقیقات کی ہیں۔وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ اس طرح کی تحقیقات میں یو رپی یونین کے طرز عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزارت تجارت نے کہا کہ اس کی جانب سے شروع کردہ  تحقیقات میں تمام شراکت داروں سے معلومات لینے کے لیے سروے اور شنوائی کے ساتھ آن سائٹ سرگرمیاں شامل ہوں گی۔