• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے یورپی یونین کی عالمی معاملات میں فعال کردار کی حمایت کی ہے، چینی وزیر اعظمتازترین

April 07, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین نے یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو ہمیشہ اسٹریٹجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے  دیکھتے ہوئے ترقی دی ہے۔

انہوں نے یورپین کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین نے یورپی انضمام ، اسٹریٹجک آزادی اور یورپی یونین کے عالمی معاملات میں فعال کردار کی حمایت کی ہے جبکہ دونوں فریقین کو جامع اسٹرٹیجک شراکت داری میں پرعزم رہنا چاہیے اور باہمی وقار اور ہمہ جہت تعاون قائم رکھناچاہیے۔

لی نے مزید کہا کہ دونوں فریقین کو چین۔یورپی یونین تعلقات کو مضبوط اور مستحکم  طریقے سے فروغ دیتے ہوئے عالمی خوشحالی اور امن میں مزید اعتماد اور حوصلہ افزائی پیدا کرنی چاہیے۔

لی نے واضح کیا کہ چین اور یورپی یونین کے وسیع مشترکہ مفادات جڑے ہوئے ہیں اور یہ دو طرفہ تعاون میں مضبوط لچک اور صلاحیت سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

چین اصلاحات کو گہرا بنانے اور کھلے پن اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے جو یورپ اور دیگر ممالک کی کمپنیز کی ترقی کے لئے وسیع مواقع مہیا کر ے گی۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ چین یورپی یونین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ چین۔یورپی یونین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی بیسویں سالگرہ کو ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر لیا جا سکے اور ہر سطح پر تبادلوں کو دوبارہ شروع کیا جائے۔ چین۔یورپی یونین رہنماؤں کے اجلاس کے لئے تیاری کی جائے اور سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھاتے ہوئے تعاون کی ترجیحات کا خاکہ بنایا جائے۔

وان ڈیر لیئن نے کہا کہ چین یورپی یونین کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور دونوں فریقین کے مفادات ایک دوسرے  کے ساتھ مضبوطی سے جڑے ہیں۔

وان ڈیر لیئن نے مزید کہا کہ یورپی یونین چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ اعلی درجے کے اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کو مضبوط کیا جائے، ایک دوسرے کی منڈیاں کھلی رکھی جائیں، معیشت، تجارت، خوراک، صحت کی دیکھ بھال، سبز ترقی اور دانشورانہ املاک کے تحفظ جیسے شعبوں میں تعاون کو گہرا کیا جائے۔

وان ڈیر لیئن نے کہا کہ یورپی یونین چین کے ساتھ مشترکہ طور پر موسمیاتی تبدیلوں سے نمٹنے اور دیگر عالمی معاملات میں عالمی برادری کی قیادت کرنے کے لئے تیار ہے۔