بیجنگ (شِنہوا) چین نے صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ڈیری صنعت میں سائنسی اور تکنیکی جدت کو تیز کیا ہے۔
چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (سی اے اے ایس ) کے نائب سربراہ سن تان نے ڈیری غذائیت اور دودھ کے معیار سے متعلق 19 سے 20 نومبر تک ہونے والے آٹھویں بین الاقوامی سمپوزیم سےخطاب کرتے کہا کہ سی اے اے ایس نے 2013 میں ایک قومی زرعی سائنس ٹیک انوویشن پروجیکٹ شروع اور ڈیری انڈسٹری کے لیے ریسرچ ٹیموں کا ایک بیچ قائم کیا۔ پراجیکٹ کے تحت ڈیری افزائش، چراگاہ کی تیاری اور استعمال، فیڈ نیوٹریشن کنٹرول، بیماریوں سے بچاؤ وکنٹرول، ماحول دوست اور کم کاربن پروسیسنگ ٹیکنالوجی، معیار اور حفاظت کی نگرانی اور غذائیت کی تشخیص جیسے متعدد شعبوں پر توجہ دی ہے۔
2016 میں، ڈیری سائنس ٹیک جدت کے لیے ایک قومی الائنس قائم کیا گیا ۔ اعلیٰ معیار کی ڈیری انجینئرنگ کے لیے معیاری تکنیکی نظام ملک بھر کے 28 صوبائی سطح کے علاقوں میں 71 کاروباری اداروں میں نافذ کیا گیا ہے۔