• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے ڈیریویٹیو ٹرانزیکشنز پر عوامی رائے جاننے کے لیے ضوابط کا مسودہ جاری کردیاتازترین

March 18, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ سیکورٹیز ریگولیٹری کمیشن نے عوامی رائے کے حصول کے لیے ڈیریویٹیو ٹرانزیکشنز کی نگرانی سے متعلق انتظامی ضوابط کا مسودہ جاری کیا ہے۔

مسودہ، آٹھ ابواب میں 52 مضامین پر مشتمل ہے،جس میں بنیادی طور پر عمومی دفعات، ڈیریویٹیو تجارت و تصفیہ، ممنوعہ تجارتی رویوں، تاجر، ڈیریویٹیو آپریٹنگ اداروں، ڈیریویٹیو مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے، نگرانی، انتظام اور قانونی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اضافی دفعات کا احاطہ کیا گیاہے۔

کمیشن نے کہا کہ مسودہ ضوابط ڈیریویٹوز مارکیٹ کی ترقی ،سیکیورٹیز اور فیوچر آپریٹنگ اداروں کی کاروباری جدت کو فروغ دینے اور حقیقی معیشت کی ترقی اور مالی خطرات کو روکنے اور کم کرنے کے لیے وضع کیے گئے ہیں۔

کمیشن عوامی رائے پر غور کرنے کے بعد ضوابط میں مزید ترمیم اور بہتری لائے گا۔