• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے جبری مشقت کی روک تھام پر امریکہ کی جانب سے چینی کمپنیز کو دبانے کی مخالفت کر دیتازترین

September 29, 2023

بیجنگ (شِنہوا)  چین کی وزارت تجارت نے امریکہ کی جانب سے ویغور جبری مشقت کی روک تھام کے ایکٹ کی فہرست میں تین چینی کمپنیز کا نام شامل کرنے پر سخت عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کی  مخالفت کر دی۔

وزارت کے  ترجمان نے کہا کہ اس اقدام میں حقائق اور شفافیت کا فقدان ہے جو کہ معاشی جبر کی عمدہ مثال ہے۔

ترجمان کے مطابق سنکیانگ سپلائی چین بزنس ایڈوائزری اور امریکہ کی جانب سے جاری کردہ اضافی دستاویزات نے چین کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت کی ہے اور انسانی حقوق کے نام پر چینی کمپنیز کو دبایا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سنکیانگ میں کوئی جبری مشقت نہیں ہے۔ امریکہ سنکیانگ کی خوشحالی اور استحکام کو کمزور کر رہا ہے، سنکیانگ میں کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور انسانی حقوق کے نام پر مختلف نسلی گروہوں سےتعلق رکھنے والے  سنکیانگ کے باشندوں کے  حقوق پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو فوری طور پر اس طرح کے غلط طریقہ کار  بند کرنا چاہئے۔

 ترجمان نے کہا کہ چین ضروری اقدامات اٹھائے گا اور چینی کمپنیز کے قانونی حقوق اور مفادات کو ثابت قدمی سے برقرار رکھے گا۔