• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے جدید ترین اوشن کلر مانیٹرنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیاتازترین

November 16, 2023

جیوچھوان(شِنہوا) چین نے سمندری پانیوں کے حوالے سے معلومات کو بہتر بنانے کے لیے جدید ترین اوشن کلر مانیٹرنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے۔

سیٹلائٹ کو لانگ مارچ- 2 سی کیریئر راکٹ کے ذریعے جمعرات کی صبح 11بج کر 55 منٹ  (بیجنگ وقت) پر ملک کے شمال مغربی جیوچھوان کے سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے لانچ کیا گیا، جو  بعد ازاں کامیابی کے ساتھ مقررہ مدار میں داخل ہوگیا۔

لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا یہ 497 واں فلائٹ مشن تھا۔