بیجنگ (شِنہوا) سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کی ورک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین نے جدت پر مبنی ترقی کو آسان بنانے کے لیے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران دانشورانہ املاک کے حقوق ( آئی پی آر) پر عدالتی تحفظ میں اضافہ کیا ہے۔
یہ رپورٹ قومی مقننہ کے جاری اجلاس میں غوروخوض کے لیے پیش کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ2022 کے دوران چین نے ٹریڈ مارکس، پیٹنٹ، کاپی رائٹس اور تجارتی رازوں کے حقوق سے متعلق جرائم پر 13 ہزار افراد کے خلاف مقدمہ چلایا جو کہ 2018 کے مقابلے میں 51.2 فیصد زیادہ ہے ۔
اس پورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے پروکیوریٹوریٹ اداروں نے گزشتہ سال سول اور انتظامی دانشورانہ املاک کے حقوق سے متعلق مقدمات پر قانونی چارہ جوئی کی، نگرانی کے 937 معاملات کو بھی نمٹایا جو کہ 2018 کے مقابلے میں 6.7 گنا تھے