چھانگ چُھن(شِنہوا) چین کی وزارت زراعت ودیہی امور نے چھنگ بائی پہاڑ پر جن سینگ کی کاشت کے نظام کو اہم چینی زرعی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ جن سینگ کو جڑی بوٹیوں کا بادشاہ" کہا جاتا ہے، جسے روایتی چینی طب (ٹی سی ایم ) میں غذائیت سے بھرپور اوردواوں کااہم جزوسمجھا جاتا ہے۔ جن سینگ چین میں 4ہزار سال سے زیادہ عرصے سے استعمال ہو رہا ہے۔ چھنگ بائی پہاڑ کو دنیا میں جن سینگ کی پیداوار کا گھر خیال کیا جاتا ہے اور یہ عالمی سطح پر جن سینگ کی پیداوار کا ایک بڑا مرکز رہا ہے۔ ورثے کے تحفظ کے حوالے سے، تھونگ ہوا اور بائیشان شہروں اور یانبیان کورین خود اختیار پریفیکچر، شمال مشرقی صوبے جیلن کے پہاڑی علاقے میں جن سینگ کاشت کاری کا نظام سات ثقافتی مواد پر مشتمل ہے جس میں جنگلی جن سینگ کے جینیاتی وسائل اور افزائش کا ماحول، جن سینگ کی کاشت کے مختلف طریقے اور پروسیسنگ کا طریقہ کار اورچھنگ عہد (1644-1911) کے دوران جن سینگ کی باضابطہ تجارت کو شامل کیا گیا ہے۔