• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے جنوری میں 1 کروڑ 85 لاکھ غیر قانونی آن لائن مواد مواد تلف کیاتازترین

February 09, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین میں گزشتہ ماہ ایک کروڑ 85لاکھ سے زیادہ غیر قانونی یا نقصان دہ آن لائن مواد کو تلف کیا گیا۔

چین کی سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر کے مقابلے میں یہ تعداد 1.4 فیصد کم ہے۔

تقریبا 1کروڑ71لاکھ  غیر قانونی مواد پر مبنی رپورٹس کو بڑی چینی ویب سائٹس نے تلف کیا  جبکہ مرکزی اور علاقائی انٹرنیٹ ریگولیٹرز نے ایسی تقریبا 14 لاکھ 10 ہزار رپورٹس کو ٹھکانے لگایا۔

رپورٹ کردہ غیر قانونی یا نقصان دہ آن لائن مواد زیادہ تر فحش نگاری، جوا اور افواہوں پر مبنی تھا۔