بیجنگ (شِنہوا) آل چائنہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن (اے سی جے اے) نے پیر کو 33 ویں چائنہ جرنلزم ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان کیا ہے جو ملک کے سب سے باوقار صحافتی ایوارڈز میں سے ایک ہے۔
رواں سال ملک بھر سے ذرائع ابلاغ کی جانب سے بھیجی جانے والی 377خبروں کو چائنہ جرنلزم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
ایوارڈ یافتہ خبری مواد میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس، چینی جدیدیت، دیہی احیاء اور لوگوں کے ذرائع معاش سے متعلق مسائل سمیت دیگر موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔
جیتنے والوں کو اعزاز دینے کے لیے اے سی جے اے کی جانب سے جلد ہی ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔