• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے کامیابی سےمائع آکسیجن-میتھین ایندھن سے چلنے والا کیریئر راکٹ خلامیں بھیج دیاتازترین

July 12, 2023

جیوچھوآن (شِنہوا)چین نے ملک کے شمال مغربی جیوچھوآن سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے ایک نیا کیریئر راکٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے۔ ژوچھیوئے-2 کیریئر راکٹ کو بدھ کی صبح 9:00 بجے (بیجنگ وقت) پر خلا میں روانہ کیا گیا جس نے مقررہ طریقہ کارکے مطابق اپنا پرواز کا مشن مکمل کیا۔ چینی راکٹ کمپنی لینڈ اسپیس کی طرف سے تیار کیا گیا ژوچھیوئے-2 دنیا کا پہلا راکٹ ہے جو مائع آکسیجن-میتھین ایندھن سے چلتا ہے جو کامیابی سے اپنے طے شدہ مدار میں داخل ہوا ۔ یہ لانچنگ چین کے کیریئر راکٹوں کے لئے نئے اور کم لاگت مائع پروپیلنٹ کے استعمال میں ایک پیش رفت ہے۔ ژوچھیوئے-2  کیریئر راکٹ کا یہ دوسرا فلائٹ مشن تھا۔