• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے کاربن اخراج کے ٹریڈنگ ضوابط جاری کردیےتازترین

February 05, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی  چھیانگ نے ریاستی کونسل کے ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں، جس میں کاربن ٹریڈنگ سے متعلقہ نئے انتظامی ضوابط متعارف کرائے گئے ہیں۔

یکم مئی 2024 سے لاگو ہونے والے ضابطوں کا مقصد چین کی کاربن اخراج کی ٹریڈنگ مارکیٹ کے آپریشن کے لیے قانونی فریم ورک فراہم کرتے ہوئے متعلقہ پالیسیوں کے موثر نتائج کو یقینی بنانا ہے۔

ضوابط میں  ذمہ داریوں کی تقسیم کا تعین کرتے ہوئے  ریاستی کونسل کے حیاتیاتی ماحولیات اور ماحولیاتی محکموں کو کاربن اخراج کی ٹریڈنگ کی نگرانی اور انتظام کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔

ضوابط  میں کاربن ٹریڈنگ کے لیے اہل مصنوعات، تجارتی طریقوں اور کاربن اخراج کے کوٹے کی تقسیم سمیت دیگر تفصیلات  دی گئی ہیں۔

ضوابط  میں من گھڑت اعدادوشمار کے خلاف کریک ڈان سخت کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

کاربن اخراج کی قومی ٹریڈنگ  مارکیٹ نے جولائی 2021 میں کام شروع کیا تھا ، جو ملک میں کاربن اخراج میں کمی کے اہداف کو حاصل کرنے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔