جینان(شِنہوا ) چین نے کاربن فائبر سے میٹرو ٹرین تیار کی ہے، جو روایتی ٹرینوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہلکی اور کم توانائی استعمال کرتی ہے۔
میٹرو ٹرین تیار کرنے والی سی آر آر سی چھنگ داو سی فانگ کمپنی کے مطابق سی ای ٹی آراو وی او1.0 نامی اس ٹرین کی نقاب کشائی مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ داو میں کی گئی۔ اس ٹرین کی کمپوزٹ باڈی اور فریم کاربن فائبر سے بنایا گیا ہے،جس سے کار کی باڈی اور بوگی فریم کاوزن بالترتیب 25 فیصد اور 50 فیصد کم ہے۔گاڑی کا مجموعی وزن روایتی ٹرینوں کے مقابلے میں 11 فیصد ہلکا ہے۔
ٹرین کے چیف ڈیزائنرلیو جِن ژو نے بتایا کہ ہر ٹرین کی آپریشنل توانائی کی کھپت 7 فیصد کم ہے جس کا مطلب ہے کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں سالانہ 130 ٹن کمی ہوگی جو تقریباً101ایم یو(تقریباً 6.7 ہیکٹر) رقبے پردرخت لگانے کے برابر ہے۔