• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے قدیم کتابوں کی زبان پر تحقیق کے لیے آلہ متعارف کرادیاتازترین

December 18, 2023

بیجنگ (شِنہوا) اگر آپ غیر واضح قدیم تاثرات سے الجھن میں ہیں تو اب قدیم زبان کاترجمہ و تحقیق  کرنے والی ذہین ڈیوائس آپ کی مدد کرسکتی ہے۔

چین نے اپنی پہلی ذہین ڈیوائس "شون زی " لانچ کردی ہے جو قدیم کتابوں کی تیاری اور تحقیق کے لئے بطور خاص ڈیزائن کی گئی ہے۔

یہ قدیم کتابوں کا ایک بڑا لسانی نمونہ ہے ، جو "سیکو چھوان شو " یا "ادب کی چار شاخوں میں مکمل لائبریری" پر مشتمل ہے اور اس میں 2ارب سے زیادہ الفاظ ذخیرہ ہیں۔

نان جنگ زرعی یونیورسٹی کے کالج آف انفارمیشن مینجمنٹ کے محققین کا تیارکردہ زبان کا یہ بڑا ماڈل قدرتی زبان کی سمجھ بوجھ ، خودکارترجمہ ، شاعری کی تخلیق اور خودکار انڈیکسنگ جیسے افعال انجام دے سکتا ہے۔

یہ ماڈل عام صارفین کو قدیم تاثرات کو سمجھنے، ترتیب دینے اور جدید چینی زبان میں ترجمہ کرنے میں سہولت مہیا کرتا ہے۔

پیشہ ور افراد اس اسمارٹ ڈیوائس سے حرف بحرف تجزیہ ، متن کی درجہ بندی ، مماثلت اور تجریدی تخلیق کرسکتے ہیں۔

محققین کے مطابق  یہ ماڈل گٹ حب اور ماڈل اسکوپ دونوں ویب سائٹوں پر اوپن سورس ٹول کے طور پر دستیاب ہے۔

شون زی متحارب ریاستوں کے دور (475 قبل مسیح تا 221 قبل مسیح) کے دوران ایک مشہور چینی فلسفی تھے اور ان کی کتاب ان کی فلسفیانہ تحریروں کا مجموعہ ہے۔ فلسفی کے اعزاز میں زبان کے اس ماڈل کو "شون زی" کا نام دیا گیا ہے۔

محققین نے بتایا کہ وہ قدیم کتابوں کے ذہین مطالعہ اور چینی ثقافتی ورثے کو وراثت میں جاری رکھنے کے ذریعے مزید انٹرڈسپلنری صلاحیتوں کے فروغ کے منتظر ہیں۔

توقع ہے کہ یہ ڈیوائس زیادہ قدیم کتابوں کے قارئین کو سہولت فراہم کرے گی اور چینی روایتی ثقافت کی تخلیقی ترقی کو فروغ دے گی۔

شون ژی ماڈل کا اطلاق مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی تحریر، تدریس اور ڈیجیٹل تفریح میں بھی کیا جائے گا۔