• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے خلائی سائنسی منصوبوں کے لیے اپنے خلائی سٹیشن تک رسائی کھول دیتازترین

July 22, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے خلائی سٹیشن میں خلائی سائنس کے منصوبوں کے لیے سائنسدانوں اور انجینئروں کو داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔

چین کی مینڈ سپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے مطابق خلائی سائنس اور انسانی تحقیق، مائیکرو گریوٹی میں فزکس، خلائی فلکیات اور ارتھ سائنس کے ساتھ ساتھ نئی خلائی ٹیکنالوجیز اور ایپلی کیشنز کا احاطہ کرنے والے منصوبوں تک رسائی ممکن ہو گی۔

سی ایم ایس اے کے مطابق چین کا خلائی سٹیشن ایک قومی خلائی تجربہ گاہ بھی ہے جواپنے ماڈیولز کے اندر سائنسی تجرباتی خانوں، ٹیکنالوجی کے تجرباتی خانوں اورمعاون نظام سے لیس ہے۔