گوانگ ژو(شِنہوا)چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی نے بدھ کو جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے ساحلی شہر ژان جیانگ کی ایک فوجی بندرگاہ سے اپنے 46ویں بحری بیڑے کو ایک حفاظتی مشن پرخلیج عدن اور صومالیہ کے پانیوں میں روانہ کیا جہاں وہ فرائض انجام دہی کے بعد واپس لوٹنے والے 45ویں بحری بیڑے کی جگہ لے گا۔
46ویں بحری بیڑے میں گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر جیاؤ ژو، میزائل فریگیٹ شو چھانگ اور جامع ریپلیشمنٹ بحری جہاز ہونگ ہو شامل ہیں۔ بیڑےمیں 700 سے زیادہ افسران اور سپاہی شامل ہیں جن میں سپیشل فورسز کے درجنوں اہلکار اور دو ہیلی کاپٹر بھی موجود ہیں۔
مشن کی تیاری میں بیڑے نے باریک بینی سے تجزیہ کیا اور تفصیلی منصوبے بناتے ہوئے ہائی جیک کیے گئے تجارتی بحری جہازوں کی بازیابی، دہشت گردوں اور قزاقوں کا مقابلہ، اور جاری ریپلیشمنٹ جیسے منظرناموں کے لیے ٹارگٹڈ ٹریننگ بھی کی۔