• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے خود ساختہ ٹیکنالوجی کے ساتھ ذہین تحقیقی جہاز لانچ کر دیاتازترین

July 03, 2023

ہاربن (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ سے روانہ ہونے والے ایک ذہین تحقیقی جہاز "ہیتون ون" نے جمعہ کے روز اپنے پہلے سفر کا آغاز کیا۔

چین کے شمال مشرقی صوبہ  حئی لونگ جیانگ میں واقع ہاربن انجینئرنگ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ ہیتون ون (یا ڈولفن ون) 100 ٹن کی نقل مکانی کے ساتھ  25 میٹر لمبا ہے۔ یہ ڈیجیٹل ٹوئن ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور دوران سفر تجربات کا ایک سلسلہ انجام دے گا۔

اس منصوبے کی قیادت کرنے والے یونیورسٹی کے پروفیسر شیا  گوئی ہوا کے مطابق اس جہاز کا نام ڈولفن کے نام پر رکھا گیا تھاجو انتہائی ذہین جانور ہے اور  اپنی غیر معمولی بینائی اور سماعت کے لیے جانا جاتا ہے۔

شیا نے وضاحت کی کہ جہاز میں جدید ترین ٹیکنالوجیز جیسے  128 ۔چینل 2 ۔ناٹیکل میل لیڈر ، 360 ڈگری پینورامک انفراریڈ ویژن سسٹم اور ساؤنڈ سگنل ریگولیشن سسٹم کا استعمال کیا گیا ہے۔

یہ جدید خصوصیات جہاز کو دو ناٹیکل میل کے فاصلے کے اندر پانی سے آدھا میٹر اوپر اور چھوٹے اہداف معلوم کر نے کے قابل بنا سکتی ہیں۔

اس کی معلوم کرنے کی صلاحیتوں کے علاوہ ، جہاز  میری ٹائم ڈیجیٹل ٹوئن نظام کی مدد سے ریموٹ کنٹرول اور خود مختار نیویگیشن کاحامل ہے۔

شیا  نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹوئن ٹیکنالوجی نے محققین کو جہاز کے انجن، پروپلشن سسٹم اور نیویگیشن سسٹم کی حالت کی نگرانی کرنے کے قابل بنایا ہے۔

شیا نےمزید کہا کہ جہاز کے ساتھ، ہم چینی جہازوں کے ذہین نظام اور آلات کی ترقی اور اپ گریڈیشن کے لئے ایک موبائل میری ٹائم لیب بنانا چاہتے ہیں۔