• Columbus, Unknown
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے کیریئر راکٹ لانگ مارچ-8 کے ترمیم شدہ ورژن کافیئرنگ سیپریشن ٹیسٹ مکمل کرلیاتازترین

March 25, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے اپنے کیریئر راکٹ لانگ مارچ-8  کے ایک ترمیم شدہ ورژن کے 5.2 میٹر قطرکا فیئرنگ سیپریشن ٹیسٹ اورایک نئے سیٹلائٹ راکٹ مشترکہ آپریشن کا ٹیسٹ مکمل کر لیا ہے۔ یہ راکٹ چائنہ اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی نے تیار کیا ہے۔ کامیاب تجربہ راکٹ کی تیاری کے مرحلے میں ایک اہم قدم ہے، کیونکہ یہ راکٹ اپنی پہلی آزمائشی  پرواز کی تیاری کر رہا ہے۔ ایک کیریئر راکٹ کے لیے، اس کی فیئرنگ میں زیادہ سے زیادہ جگہ اور زیادہ سے زیادہ پےلوڈ لے جانے کی گنجائش ہونی چاہیے تاکہ لانچنگ مشن کی نئے حالات سے ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت اور کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ ٹیسٹ کے ذریعے فیئرنگ سیپریشن سکیم کی درستگی کی تصدیق کرتے ہوئےزیادہ سے زیادہ دستیاب جگہ کا تعین کیاگیا۔