• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے کلاسک گرافکس کے ڈیجیٹل ڈیٹا بیس کا افتتاح کردیاتازترین

April 20, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے ملک کی  روایتی ثقافتی خصوصیات کی عکاسی کرنے والے گرافکس کا آن لائن ڈیٹا بیس متعارف کرادیا ہے۔

چائنہ پبلشنگ ہاوس کی نیشنل لائبریری کے زیر قیادت اس اقدام کے ذریعے  چین کے  کلاسک ثقافتی  ذخیرہ سے منتخب کردہ  نمونوں اور تصاویر کو  مرتب کیا جائے گا، ان کا انڈیکس بناتے ہوئے انہیں ڈیجیٹائز کیا جائے گا۔

یہ ڈیٹا بیس ملک کی ثقافتی اور تخلیقی صنعتوں کے لیے گرا ں قدر  سرمایہ کی حیثیت کا حامل ہوگا۔

اس وقت تک  ڈیٹابیس  کے تحت 1لاکھ 5ہزار کلاسک  تصاویر کا انڈیکس ترتیب دیا گیا جس میں  روایتی  خصوصیات  کے حامل 2ہزار600 سے زائد ویکٹر گرافکس شامل ہیں۔