بیجنگ (شِنہوا) چین میں حکام کو سرکاری اداروں اور اندراج شدہ کمپنیوں کے لئے اکاؤنٹنگ فرمز کی خدمات حاصل کرنے بارے مزید سخت ضابطے اختیار کرنا پڑیں گے۔
وزارت خزانہ، ریاستی کونسل کے سرکاری اثاثوں کے نگراں و انتظام کمیشن اور چائنہ سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کے حال ہی میں جاری کردہ مشترکہ ضابطوں کا مقصد تصدیق شدہ پبلک اکاؤنٹنٹ پیشے میں منصفانہ مسابقت کو فروغ دینا اور آڈٹ کا معیار بہتر بنانا ہے۔
ضابطوں کے تحت سرکاری ملکیتی اداروں اور اندارج شدہ کمپنیوں کو اکاؤنٹنگ فرمز کے حصول میں اہلیت کو مکمل طور پر سمجھنے کے لئے مسابقتی بات چیت ، کھلی بولی اور ٹینڈر پیشکش جیسے طریقے استعمال کرنے چا ہئیں۔
ضابطوں میں مزید بتایا گیا ہے کہ قانون کے تحت مالیاتی محکمے بدانتظامی کی مرتکب فرم کو حکم دینے، انہیں بات چیت کے لئے طلب کرنے، تفتیش یا انتباہی مراسلہ جاری کرنے اور اس کی عوامی وضاحت طلب کرنے جیسے ریگولیٹری اقدامات کر سکتے ہیں۔