• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے کوئلے کی کانوں کےلیے سیفٹی ضوابط جاری کر دیےتازترین

February 03, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی  چھیانگ نے ریاستی کونسل کے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں، جس میں کوئلے کی کانوں میں پیداوار ی عمل کے دوران سیفٹی  کے ایک نئے ضابطے کو متعارف کرایا گیا ہے۔

 یکم مئی 2024 سے نافذ العمل ہونے والے اس نئےضابطے کا مقصد ملک کی کوئلے کی کانوں میں پیداواری عمل  کی سیفٹی کو بہتر بنانا، سیفٹی سے متعلقہ  حادثات کو روکنا اور کم کرنا اور لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کو  بہتر کرنا ہے۔

پیداواری عمل کی سیفٹی کو اولین ترجیح  دیتے ہوئے  ضابطے  میں مختلف خطرات اور پوشیدہ خطرات  پر درست طریقے سے قابو پانے اور سیفٹی کے نظام پر سخت نظر ثانی پر زوردیا گیا ہے،اس میں کوئلے کی کانوں کے  آپریٹرز کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ  مختلف خطرات کی خود جانچ کریں اور اس کے مطابق اصلاح کریں۔

ضابطے میں کوئلے کی کانوں کے کاروباری اداروں سے اپنی اہم ذمہ داریوں کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  مقامی پارٹی اور حکومتی اہلکار پیداواری  حفاظت کی سخت نگرانی کرنے کے پابند ہیں۔

ضابطے میں خلاف ورزیوں کی  صورت میں  جرمانے، کاروبار تک رسائی کی پابندی، پیداوار کی معطلی، اور کاروبار کی بندش  جیسی مختلف سزاوں کا بھی تعین کیا گیا ہے۔