• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے کوویڈ ردعمل میں فیصلہ کن کامیابی حاصل کی:سی پی سی قیادتتازترین

February 17, 2023

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کا گزشتہ روز  اجلاس ہوا، جس میں کہا گیا کہ ملک میں گزشتہ سال نومبر کے بعد سے کوویڈ-19 کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے حوالے سے ایک بڑی اور فیصلہ کن کامیابی حاصل کی گئی ہے۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت اوراس سے خطاب کیا۔وبائی ردعمل کی کوششوں کے حوالے سے ایک رپورٹ کے جائزہ کے بعد اجلاس میں کہا گیا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران، کوویڈ-19 کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے غیر معمولی کوششیں کی گئی ہیں۔اجلاس میں کہا گیا کہ عوام اور ان کی زندگیوں کو ہمیشہ اولیت دیتے ہوئے، شی جن پھنگ کے ساتھ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے بدلتے ہوئے حالات کی روشنی میں روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات کو بہتر بنایا ، اقتصادی اور سماجی ترقی کے ساتھ موثر طریقے سے کوویڈ-19 کے ردعمل کو مربوط کیا اور لوگوں کی زندگیوں اور صحت کو مثر طریقے سے تحفظ فراہم کیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ  گزشتہ سال نومبر سے کوویڈ-19 کی روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات کو بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں کے ساتھ کوویڈ-19 کے ملکی ردعمل میں نسبتا مختصروقت میں ہموار تبدیلی کی گئی،جس میں 20کروڑ سے زائد افراد طبی خدمات تک رسائی حاصل کر رہے ہیں، تقریبا 8لاکھ سنگین کیسز کا مناسب علاج کیا گیا  جس کے دوران ملک میں کوویڈ سے  اموات کی شرح دنیا میں سب سے کم سطح پر رہی۔