بیجنگ (شِنہوا)چین نے مارکیٹ توقعات کے مطابق قرض پر شرح سود میں کمی کردی ہے جس کا مقصد معیشت کی ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لئے مالیاتی تعاون میں اضافہ کرنا ہے۔
نیشنل انٹر بینک فنڈنگ سینٹر کے مطابق ایک سالہ قرضے کے لئے اب شرح سود 3.35 فیصد ہوگی جو اس سے قبل 3.45 فیصد تھی۔
پانچ سال سے زائد عرصے کے لئے مورگیج کی بنیاد پر حاصل کردہ قرض کے لئے شرح سود کو 10 بیسس پوائنٹس کم کرکے 3.85 فیصد کر دیا گیا۔
ماہانہ جاری کردہ اعداد و شمار بینکوں کے لئے قیمت کا تعین کرنے کے لئے ہیں اور یہ پیپلز بینک آف چائنا (پی بی او سی) کے اوپن مارکیٹ آپریشنز کی شرح پر مبنی ہے۔
توقعات بہتر طریقے سے منظم کرنے اور قرض اجرا کے وقت کو مارکیٹ آپریشنز سے جوڑنے کے لئے پیپلزبینک آف چائنہ نے نئی شرح کے اجرا کا وقت بھی تبدیل کردیا ہے جو اب ہرماہ کی 20 تاریخ کو صبح سوا نو بجے کی بجائے صبح 9 بجے سے لاگو ہوں گے۔
پیپلزبینک آف چائنہ کے مطابق یہ تبدیلی پیر سے نافذ العمل ہے۔
قبل ازیں مرکزی بینک نے حقیقی معیشت کو بہتر طریقے سے سہارا دینے کی غرض سے کاؤنٹر سائیکلیکل ایڈجسٹمنٹ مضبوط بنانے کے لئے 7 روزہ ریورس ریپوز پر شرح سود کو 1.8 فیصد سے کم کرکے 1.7 فیصد کردیا تھا۔