بیجنگ(شِنہوا) چین کے اعلی مارکیٹ ریگولیٹر نے بلائنڈ باکس (حیران کن ڈبہ یا قسمت پڑیا) صنعت کے ضابطے بہتر بنانے کے لئے آزمائشی رہنما اصول جاری کردیئے ہیں۔ ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ نظم ونسق کی جاری کردہ دستاویز کے مطابق ان باکسز میں ادویات، طبی آلات، زندہ جانور، آتش گیر اور دھماکہ خیز مواد سمیت کچھ اشیا کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 8 برس سے کم عمر بچوں کو یہ باکس فروخت کرنا ممنوع ہوں گے ۔ دکانداروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بچوں کو ان بلائنڈ باکس کے استعمال کا عادی نہ بنائیں ۔دستاویزکے مطابق تاجروں کو بلائنڈ باکس کے مواد کی اہمیت، ان باکسز کی تیاری کے قواعد ، اور نتائج کے امکانات بارے معلومات عام کرنی چا ہئیں۔اس میں اس بات کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ مالیاتی اخراجات اور خریداری کی تعداد محدود کرکے خریداروں میں معقولیت برقراررکھنے میں مدد کریں۔رہنما اصول میں معاشرتی اخلاقیات اور عوامی نظم و نسق کو نقصان پہنچانے والے بلائنڈ باکس مواد پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔