• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے معیاری تاجرملک بننے کے ہدف کی جانب ٹھوس پیش رفت کی ہے:وزیر تجارتتازترین

January 09, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیرتجارت وانگ وینتا نے کہا ہے کہ چین، اشیا کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا تاجر ملک ہے جو معیاری تاجر بننے کے اپنے ہدف کی جانب مسلسل پیش رفت کر رہا ہے۔ بیجنگ میں منعقدہ اقتصادی سیمینار میں منگل کو ملک کی غیر ملکی تجارت کی ترقی پر خصوصی رپورٹ پیش کرتے ہوئے وانگ نے کہا کہ چین کی غیر ملکی تجارت نے 2023 میں تنزلی کے دبا کو برداشت کیا اور عالمی تجارت میں اس کا حجم اور حصہ دونوں عمومی طور پر مستحکم رہے۔ وانگ نے کہا کہ اس کے علاوہ ملک کا غیر ملکی تجارتی ڈھانچہ زیادہ بہتر ہوا اور 2023 کے دوران اس کے شراکت دار زیادہ متنوع ہوئے، جس نے پوری طرح سے مضبوط لچک کا مظاہرہ کیا۔ سست بیرونی مانگ جیسے خطرات اور چیلنجزکے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ چین کی طویل مدتی اقتصادی ترقی کے بنیادی اصول تبدیل نہیں ہوئے، جو ملک کی بیرونی تجارت کی ترقی کے لیے مضبوط معاونت فراہم کرتے ہیں۔