• Unknown, Unknown
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے معمرومخصوص افرادکے لیےکوویڈ-19ویکسینیشن کا نیا منصوبہ جاری کر دیاتازترین

August 01, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کی ریاستی کونسل کی کوویڈ-19 سے نمٹنے کے بارے میں انٹرایجنسی ٹاسک فورس نے ملک کے بزرگوں اور دیگر مخصوص افراد کے لیے کوویڈ-19  ویکسینیشن کے نئے دور کا منصوبہ جاری کیا ہے۔

اومیکرون کی ایکس بی بی ذیلی اقسام کےملک میں پھیلاو کے پیش نظر اس منصوبے کے تحت آئندہ موسم خزاں اورسرما میں ویکسین کی خوراکیں فراہم کی جائیں گی جو ایک بی بی ذیلی اقسام کے خلاف مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں موثر ہیں۔

یہ منصوبہ مخصوص افراد پر لاگو ہو گا جن میں 60 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد اور سنگین بیماریوں، کمزور قوت مدافعت یا انفیکشن کے خطرہ سے دوچار18 سے 59 سال کی عمر کے افراد شامل ہیں۔