• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے معذورافراد کے حقوق کے لیے تین اقدامات تجویزکردیےتازترین

March 13, 2024

جنیوا(شِنہوا) جنیوا میں اقوام متحدہ دفتر اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل نمائندے نےمعذور افراد کے حقوق کو فروغ اور ان کے تحفظ کے لیےتین تجاویز پیش کی ہیں۔  اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 55ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی ایک  تقریب میں چھین شونے کہا کہ چین معذور افراد کے حقوق اور مواقع کو فروغ دینے کوبہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ چین نے معذور افراد کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے 90 سے زائد قوانین پر عمل درآمد کیا، جن میں رکاوٹوں سے پاک ماحول کے قیام کا قانون، 2کروڑ70لاکھ سے زیادہ معذورافراد کے لیے سبسڈی کا نظام قائم  کرنے کے ساتھ ساتھ معذور خواتین کے لیے روزگار کو فروغ دینے کے لیے بیوٹی ورکشاپس کا انعقاد کیاگیا۔

چھین کی جانب سے معذور افراد کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیےپیش کی گئی تجاویز میں پہلی یہ  ہے کہ  رواداری کو فروغ اور معذور افراد کے خلاف تعصب اور امتیازی سلوک کو ختم کیا جائے۔ دوسرا کہ  معذور افراد کی فلاح کے حوالے سے یقین دہانیوں کو پورا اور  رکاوٹوں سے پاک اور عمر کے لحاظ سے مناسب سہولیات کی تعمیر کو تیز اورہنگامی حالات میں  بچاؤ کا نظام قائم اوراسے بہتر بنایا جائے۔ تیسرا یہ کہ  معمولات زندگی میں معذور افراد کی شرکت کو بڑھاتے ہوئے ان کے لیےروزگار اور کاروباری مواقع کو فروغ اور اقتصادی، سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں میں ان کی مساوی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔