جیوچھوان(شِنہوا) چین نے جمعرات کو مصنوعی سیاروں کا ایک گروپ خلا میں بھیج دیا ہے۔ یون ہائی-2 02 سیٹلائٹس کو لانگ مارچ-2 ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے دوپہر 1بج کر27 منٹ(بیجنگ ٹائم) پر شمال مغربی جیوچھوان کے سیٹلائٹ لانچ سنٹرسے خلا میں روانہ کیا گیا،جو مقررہ مدار میں کامیابی سے داخل ہوگئے۔
یہ سیٹلائٹس بنیادی طور پر ماحول کا پتہ لگانے، خلائی ماحول کی نگرانی، آفات سے بچاؤ اور کمی اور سائنسی تجربات کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔