• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے ماہی گیری سبسڈی بارے عالمی تجارتی تنظیم معاہدہ باضابطہ طور پر قبول کرلیاتازترین

June 28, 2023

تیان جن(شِنہوا)چین کے وزیر تجارت وانگ وین تا نے چین کی شمالی بلدیہ تیان جن میں عالمی تجارتی تنظیم  کے ڈائریکٹر جنرل نگوزی اوکونجو ایولا کو ماہی گیری کی سبسڈی پر معاہدے کی منظوری بارے دستاویز پیش کیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ چین نے معاہدے کو قبول کرنے بارے اپنے اندرونی قانونی طریقہ کار مکمل کرلیا ہے۔ یہ معاہدہ ماہی گیری کی سبسڈی بارے عالمی تجارتی تنظیم کا پہلا معاہدہ ہے جسے جون 2022 میں عالمی تجارتی تنظیم کی 12 ویں وزارتی کانفرنس میں اپنایا گیا جس کا مقصد ماحولیاتی پائیدار ترقی کا ہدف حاصل کرنا ہے۔  عالمی تجارتی تنظیم کے 2 تہائی ارکان کی جانب سے منظور ی کے بعد یہ قانون نافذ العمل ہوگا۔