بیجنگ (شِنہوا) چین نے ملک میں مالیات اوراکاؤنٹنگ کی سرگرمیوں کی نگرانی میں بہتری لانے کے لیے رہنما اصول جاری کئے ہیں ۔
یہ رہنما اصول کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اورریاستی کونسل کے عمومی دفاتر نے مشترکہ طور پر جاری کئے ہیں ۔
اس میں کہا گیا ہے کہ مالیات اور اکاؤنٹنگ کی نگرانی نے مالیاتی اور اقتصادی ترتیب کے معیار میں بہتری اور مستحکم اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اس کے ساتھ اب بھی ایسے توجہ طلب مسائل موجود ہیں جن کا حل ضروری ہے اور ان میں نگرانی کا نظام، آ پریشن طریقہ کار، قوانین اور نظم و ضبط شامل ہیں۔
اس رہنما اصول میں کہا گیا ہے کہ 2025 تک مالیات اوراکاؤنٹنگ کی نگرانی کا ایک نظام وضع کیا جائے گاجس کی بنیادی ذمہ داریاں مالیاتی محکموں کے پاس ہوں گی اور دیگر ذمہ داریاں متعلقہ محکموں کی طرف سے انجام دی جا ئیں گی۔
اس کے علاوہ تمام یونٹس کی اندرون خانہ نگرانی کی جائے گی،عمل درآمد کی نگرانی متعلقہ ثا لثی ادارے کریں گے اور خود نظم و ضبط کی نگرانی کی ذمہ داری تجارتی ایسوسی ایشنز کی ہوگی۔
رہنما اصول میں کہا گیا ہے کہ 2025 تک بنیادی طور پر آپریشن کا ایک طریقہ کار وضع کیا جائے گا جس میں نگران اداروں کے درمیان افقی ہم آہنگی، مرکزی اور مقامی حکومتوں کے درمیان عمودی رابطہ کاری ، ما لیات اور اکاؤنٹنگ کی نگرانی اور دیگر اقسام کی نگرا نی کے لئے را بطہ سازی شا مل ہے۔