بیجنگ (شِنہوا) چین کے مرکزی بینک نے بتا یا ہے کہ نیشنل فنا نشل ریگو لیٹری ایڈ منسٹریشن نے ماسٹر کارڈ کے چینی جوائنٹ وینچر کو ملک میں بینک کارڈ کلیئرنگ آپریشنز کی اجازت دیدی ہے۔
پیپلز بینک آف چائنہ نے کہا ہے کہ ماسٹر کارڈ این یو سی سی انفارمیشن ٹیکنالوجی (بیجنگ) کمپنی لمیٹڈ، ماسٹر کارڈ اور نیٹس یونین کلیئرنگ کارپوریشن کا مشترکہ منصوبہ ہے جو اپنے رکن اداروں کو چین میں "ماسٹر کارڈ" برانڈڈ یوآن بینک کارڈز جاری کرے گا۔
ماسٹر کارڈ چینی مارکیٹ میں کام کرنے والا دوسرا غیر ملکی بینک کارڈ کلیئرنگ ادارہ ہے۔ چین کے مرکزی بینک نے 2020 میں امریکی ایکسپریس کے چینی جوائنٹ وینچر کو ملک میں اس طرح کے کاروبار کی اجازت دی تھی۔
اندرونی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بیرونی دنیا کے لیے وسیع تر کھلے پن کے چینی عزم کا عکاس ہے۔
پیپلز بینک آف چائنہ نے کہا کہ وہ بینک کارڈ کلیئرنگ مارکیٹ تک منظم انداز میں رسائی کے کام کو فروغ دے گا اور ترقی و تحفظ متوازن بنانے بارے نظم ونسق کے نظام کو بہتر کرے گا۔