• Ashburn, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے محصولات میں اضافے کا امریکی فیصلہ مسترد کردیاتازترین

June 20, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکہ کی جانب سے کچھ چینی اشیاء پر اضافی محصولات میں مزید اضافے  کو مسترد کردیا ہے۔  وزارت تجارت  کے مطابق اس معاملے کو امریکی حکام کے ساتھ بھرپور طریقے سے اٹھایا گیا ہے۔

سیکشن 301 کے تحت امریکہ نے 14 مئی کو چینی مصنوعات بشمول الیکٹرک گاڑیوں، لیتھیم آئن بیٹریوں، سولر سیلز اور اہم معدنیات کی درآمدات پر اضافی محصولات بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

وزارت تجارت کے ترجمان ہی یاڈونگ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ   امریکہ نے  ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے سیکشن 301 کے تحت محصولات کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کا فیصلہ کیا اور اقتصادی معاملات کو سیاست اورایک حربے کے طور پر استعمال کیاجو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے خلاف اور سیاسی جوڑ توڑ کی ایک عام مثال ہے۔

   ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو فوری طور پر اپنی غلطیوں کی اصلاح کرتے ہوئے چین کے خلاف اضافی ٹیرف کے اقدامات کو واپس لینا چاہیے۔