بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی) کے مطابق چین نے اپنی میٹاورس صنعت کی جدید ترقی کو فروغ دینے کے لئے تین سالہ ایکشن پلان کی نقاب کشائی کی ہے۔
ایم آئی آئی ٹی اور چار دیگر محکموں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ اس منصوبے میں 2023۔ 2025 کے ٹائم فریم میں شعبے کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے جدید میٹاورس ٹیکنالوجیز اور صنعتی نظام کی تعمیر سمیت اقدامات کی تفصیل دی گئی ہے۔
منصوبے کے مطابق 2025 تک میٹاورس ٹیکنالوجیز ، صنعتوں، ایپلی کیشنز اور دیگر شعبوں میں پیش رفت کی جانی چاہئے اور میٹاورس ڈیجیٹل میعشت میں ایک اہم ترقی کا قطب بن جائے گا۔
اس کا مقصد عالمی اثر و رسوخ کے ساتھ تین سے پانچ میٹاورس سے متعلق کمپنیز کو فروغ دینا اور 2025 تک تین سے پانچ صنعتی کلسٹر اضلاع کی تعمیر کرنا تھا۔
منصوبے میں اہم میٹاورس ٹیکنالوجیز کی مربوط جدت سازی کو بڑھانے کی کوششوں پر بھی زور دیا گیا اور صنعتی میٹورس اور ڈیجیٹل لائف میں پانچ بنیادی کاموں کا خاکہ پیش کیا گیا۔