بیجنگ(شِنہوا) چین نے میڈیکل انشورنس فنڈز کے استعمال پر باقاعدگی سے نگرانی کو مضبوط بنانے کے لیے رہنما اصول جاری کیے ہیں۔
ریاستی کونسل کے جنرل آفس کی جانب سے جاری دستاویز کے مطابق رہنما اصولوں کا مقصد میڈیکل انشورنس فنڈز کے محفوظ اور موثر استعمال کو یقینی بنانا، طبی خدمات کو باقاعدہ کرنا اور مریضوں کے طبی اخراجات کو کم کرنا ہے۔
رہنما اصولوں میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل انشورنس فراہم کنندگان کی جانب سے نامزد کردہ طبی اداروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور ان کی طبی خدمات کو میڈیکل انشورنس اور اس طرح کی طبی خدمات کے لئے متعلقہ چارجز کے تحت جانچ پڑتال کی جائے گی۔
بیمہ شدہ افراد کے فنڈز کے استعمال کی بھی نگرانی کی جائے گی۔
رہنما اصولوں میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ ٹیکنالوجی اور بگ ڈیٹا کی مدد سے بے تر تیب معائنے، روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ اور خصوصی نگرانی کی مہم چلائی جائے گی۔