• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے میڈیکل انشورنس کے تحت ادویات کے کیٹلاگ کو اکٹھا کر دیاتازترین

April 12, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے ملک بھر میں میڈیکل انشورنس کے تحت آنے والی ادویات کے کیٹلاگ کو اکٹھا کر دیا ہے جس سے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہےکیٹلاگ میں موجود تمام ادویات  ایک متحد انتظام اور ادائیگی پالیسی کے تحت آسکیں۔

نیشنل ہیلتھ کیئر سیکورٹی ایڈمنسٹریشن کے عہدیدار ہوانگ شِن یو نے گزشتہ روز  ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس اقدام سے نا صرف شفافیت برقرار رہتی ہے بلکہ اس کا مقصد طبی اخراجات کے تعین کےعمل کو آسان بنانا بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2018 میں قیام کے بعد سے نیشنل ہیلتھ کیئر سیکورٹی ایڈمنسٹریشن نے میڈیکل انشورنس کے تحت آنے والی ادویات کے کیٹلاگ میں مسلسل ردوبدل کیا ہے، جس میں فہرست میں 700 سے زیادہ نئی ادویات کا اضافہ بھی شامل ہے۔

ہوانگ کے مطابق کیٹلاگ میں تقریباً 3ہزار900 قسم کی ادویات  شامل ہیں، جن میں مغربی ادویات اور روایتی چینی ادویات دونوں شامل ہیں۔