• Ashburn, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے مین لینڈ سے ہانگ کانگ اور مکاؤجانے والوں کیلئے ڈیوٹی فری حد بڑھا دیتازترین

June 28, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی حکومت نے مین لینڈ  سے ہانگ کانگ اور مکاؤ خصوصی انتظامی خطوں  میں جانے والے افراد کیلئے  ڈیوٹی فری خریداری کا کوٹہ بڑھا دیا ہے۔

وزارت تجارت کے مطابق چینی مین لینڈ نے اس فیصلے تک پہنچنے کے لیے قریبی اقتصادی شراکت داری انتظامات (سی ای پی اے) کے تحت ہانگ کانگ اور مکاؤ سے مشاورت کی ہے، جسے سی ای پی اے کی اشیاء کی تجارت میں شامل کیا جائے گا۔

چینی مین لینڈ اور ہانگ کانگ نے 29 جون 2003 کو سی ای پی اے پر دستخط کیے تھے ، اس کے بعد مین لینڈ اور مکاؤ کے مابین سی ای پی اے پراسی سال کے آخر میں 17 اکتوبر کو دستخط کیے گئے تھے۔

 وزارت خزانہ، جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز اینڈ سٹیٹ ٹیکسیشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نئی پالیسی کا اطلاق ہانگ کانگ اور مکاؤ سے آنے والے ان بالغ افراد پر ہوگا جن کے ذاتی سامان کی بیرون ملک حاصل کردہ مجموعی مالیت 12 ہزار یوان (تقریباً 1683.8 امریکی ڈالرز) سے زیادہ نہیں ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی فری دوکانوں والی بندرگاہوں پر یہ حد بڑھا کر 15 ہزار یوان کر دی جائے گی۔

ان اقدامات کا اطلاق سب سے پہلے رواں سال یکم جولائی کو لوہو، فوتیان اور شینزن بے سمیت چھ بندرگاہوں پر کیا جائے گا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یکم اگست سے ان اقدامات کو ہینگ چھن بندرگاہ کے علاوہ تمام داخلی راستوں تک توسیع دی جائے گی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہانگ کانگ اور مکاؤ سے مختصر مدت میں متعدد بار سفر کرنے والے مسافروں کے سامان لے جانے سے متعلق متعلقہ شقوں کے ساتھ ساتھ دیگر موجودہ شقوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔