• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے ملکی اورغیرملکی تجارت کی ترقی کے لیے اقدامات متعارف کرادیےتازترین

December 12, 2023

بیجنگ (شِنہوا)  چین کی ریاستی کونسل نے ملکی اور غیر ملکی تجارت کی مربوط ترقی کو تیز کرنے کے لیے کئی ایک اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ ریاستی کونسل کے مطابق،ملکی اور غیر ملکی تجارت کی مربوط ترقی کو تیز کرنا ایک نئے ترقیاتی ماڈل کی تشکیل اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے اور یہ کہ  اس کا اقتصادی ترقی کو فروغ دینے، ملکی طلب کو بڑھانے اور کاروباری اداروں کو مستحکم کرنے میں بھی اہم کردار ہے۔