• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے منی لانڈرنگ جرائم کے خلاف اقدامات کو سخت کردیاتازترین

September 20, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین نے منی لانڈرنگ کے خاتمے اور بدعنوانی اور رشوت ستانی کے جرائم سے نمٹنے کے لیے سپروائزری، پروکیوریٹری اور پولیس کے محکمہ جات کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔

یہ ہدایت نامہ نیشنل کمیشن آف سپرویژن، سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ اور وزارت پبلک سیکورٹی نے مشترکہ طور پر جاری کیا ہے۔

بدعنوانی اوررشوت کے مقدمات کی تفتیش کرتے وقت، نگران اداروں کو اس میں شامل جائیداد کی ملکیت، ذرائع ،اس کی منزل اور حاصل ہونے والے منافع کا تعین کرنا ہوگا۔ دستاویز کے مطابق،ان اداروں کو منی لانڈرنگ کے جرائم سے متعلق خفیہ اطلاعات یا معلومات پبلک سیکورٹی کے اداروں کو فوری طور پر بھیجنا ہوں گی۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ پبلک سیکورٹی حکام منی لانڈرنگ اور زیر زمین بینکنگ جرائم کا قانونی طور پر مقابلہ  کرتے ہوئےمجرمانہ تنظیموں اور گروہوں کو ختم کریں گے،فنڈز کے غیر قانونی چینلز کو روکیں گے اور جرائم سے حاصل ہونے والی رقم برآمد کریں گے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ کے ادارے منی لانڈرنگ کے مجرمانہ مقدمات کا اندراج ، تفتیش اور ٹرائل کی کارروائیوں پر نگرانی کو مضبوط بنا کر اپنی قانونی نگرانی کی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔