• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے مواصلاتی ٹیکنالوجی کا تجرباتی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیاتازترین

February 24, 2024

وین چھانگ ، ہائی نان(شِنہوا) چین نے  کامیابی کے ساتھ ایک مواصلاتی ٹیکنالوجی کے تجرباتی سیٹلائٹ کو خلا میں بھیج دیا ہے۔

سیٹلائٹ کو جنوبی صوبہ  ہائی نان کی وین چھانگ خلائی جہاز لانچنگ سائٹ سے گزشتہ روز شام 7 بج کر 30(بیجنگ ٹائم)  پر لانگ مارچ-5 وائی7 کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا جو مقررہ  مدار میں کامیابی کے ساتھ داخل ہوا۔

سیٹلائٹ بنیادی طور پر ملٹی بینڈ اور تیز رفتار مواصلاتی ٹیکنالوجی کے تجربات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

یہ لانگ مارچ سیریز کے کیریئر راکٹوں کا 509 واں مشن ہے۔