شنگھائی(شِنہوا)چین میں کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ لمیٹڈ (سی او ایم اے سی) نے پیر کو اے آر جے 21 مسافر طیاروں سےتبدیل ہونے والے دو فضائی مال بردارطیاروں کی پہلی کھیپ فراہم کی جو چین کے مقامی علاقائی جیٹ لائنر کے تبادلوں کے پروگرام میں ایک سنگ میل ہے۔
کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ کے مطابق تبدیل شدہ ہوائی جہاز زیادہ سے زیادہ 10 ٹن سامان لے جانے کی صلاحیت رکھتاہےاوراس کی پرواز کی حد 2 ہزار 778 کلومیٹر ہے۔ یہ بنیادی طور پرمقامی راستوں اور مختصر فاصلے کے بین الاقوامی راستوں پر سامان، ڈاک اور ایکسپریس ترسیل کے لیے مقرر کیا گیا ہے ۔
اے آر جے 21 فریٹر کنورژن پروگرام کا باضابطہ طور پر مئی 2020 میں آغاز کیا گیا تھا۔ ابتدائی اور تفصیلی ڈیزائن کے ساتھ ساتھ تبدیلی کے مراحل سے گزرنے کے بعد ہوائی جہاز نے جنوری 2023 میں چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن سے فضائی قابلیت کی منظوری حاصل کی۔