• Columbus, Unknown
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے مصنوعی ذہانت کے پہلے کمپیوٹنگ سینٹر کا آغاز کر دیاتازترین

February 18, 2023

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں لوگ 2020 چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز(سی آئی ایف ٹی آئی ایس) کے جامع نمائشی مقام پرہواوے کے بوتھ کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی )کے اپنے پہلے کمپیوٹنگ سینٹر"بیجنگ ایسنڈ اے آئی کمپیوٹنگ سینٹر" کا آغاز کیا ہے تاکہ شہر کی ذہین کمپیوٹنگ طاقت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکے۔

اس مرکز کی بنیاد مشترکہ طور پر مین توگوضلعی حکومت، زیڈجی سی گروپ اور ہواوے نے رکھی تھی۔

یہ مرکز ایسنڈ اے آئی ہارڈویئر اور سافٹ ویئر پر مبنی کمپیوٹنگ پاورسروسز، کاروباری اداروں اور تحقیقی اداروں کو فراہم کرتا ہے۔

یہ مرکز پہلے ہی 47 کلائنٹس کمپنیوں کو رجسٹر کرچکا ہے اور 248 پی  سے زیادہ کی متوقع کمپیوٹنگ پاورسروس فراہم کرتا ہے۔

مرکز500پی کی کمپیوٹنگ پاورکے قلیل مدتی ہدف اور 1000 پی  کے طویل مدتی ہدف حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔