• Redford, United States
  • |
  • May, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے مزید 4 نئے سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیئےتازترین

May 21, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے شمال مغربی علاقے میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے 4 نئے سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیئے ہیں ۔ یہ سیٹلائٹ کوائی ژو 11 وائی 4 راکٹ کے ذریعے مدارمیں چھوڑے گئے۔

کمرشل راکٹ منگل کو دوپہر 12 بجکر 15 منٹ (بیجنگ وقت) پر لانچ مقام سے خلاء کی جانب روانہ ہوا۔

یہ چاروں سیٹلائٹ اپنے طے شدہ مدار میں کامیابی سے داخل ہوچکے ہیں۔ جن میں ووہان-1 سیٹلائٹ اور ایک انتہائی نچلے مدار میں ٹیکنالوجی کی آزمائش کا سیٹلائٹ بھی شامل ہے۔

یہ کوائی ژو راکٹ سیریز کا 32 واں پرواز مشن تھا۔