بیجنگ (شِنہوا) چین کے نیشنل آرکائیوز ایڈمنسٹریشن کے مطابق چین کے مرکزی آرکائیوز نے 1 لاکھ 29 ہزار سے زائد تاریخی دستاویزات اور فائلز کی عوام تک رسائی ممکن بنا دی ہے۔
تحقیق کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل آرکائیوزمیں 1921 سے 1936 تک کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی اور مقامی تنظیموں کی جانب سے تشکیل کردہ انقلابی تاریخ کی دستاویزات اور 1949 میں عوامی جمہو ریہ چین کے قیام کے بعد مرکزی اور ریاستی اداروں کی طرف سے تشکیل کردہ دستاویزات شامل ہیں۔
اب تک 2 لاکھ سے زا ئد دستاویزات اور فائلز مرکزی آرکائیوز میں عوام کے لئے قابل رسائی ہیں۔