• Ashburn, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے نایاب معدنی وسائل کے انتظام کیلئے قواعدوضوابط جاری کردئیےتازترین

June 30, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے نایاب معدنی وسائل کے انتظام کے متعلق قواعد و ضوابط کے ریاستی کونسل کے حکم نامے پر دستخط کر دئیے ہیں۔

ان قواعد و ضوابط جن کا اطلاق یکم اکتوبر سے  ہو گا جن میں کہا گیا ہے کہ ملک، وسائل کے تحفظ کے ساتھ ساتھ نایاب زمینوں کی ترقی اور استعمال پر یکساں توجہ دے گا، مجموعی منصوبہ بندی ، سلامتی  یقینی بنانے ، تکنیکی جدت  اور ماحول دوست ترقی کو فروغ دینے کے اصولوں پر عمل کرے گا۔

قواعد و ضوابط کے مطابق ملک نایاب معدنی وسائل کی صنعت کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دے گا،نئی ٹیکنالوجیز، نئے مواد اور نئے سازوسامان کی تحقیق، ترقی اور اطلاق کی حوصلہ افزائی کرے گا.

قواعد و ضوابط میں غیرقانونی سرگرمیوں کے لئے سزا کا تعین کیا گیا ہے جن میں نایاب زمین پر کان کنی، اس سے معدنی وسائل پگھالنے اور نکالنے، مصنوعات کی تقسیم کے ساتھ ساتھ غیر قانونی درآمدات اور برآمدات شامل ہیں۔

نایاب زمینی وسائل ان 17 عناصرپرمشتمل ہے جو فلیٹ سکرین ٹی وی سے لےکر لیزراور ہائبرڈ کاروں تک ہائی ٹیک مصنوعات میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتے ہیں۔