• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے نئے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیےتازترین

March 30, 2023

تائی یوان(شِنہوا)چین نے لانگ مارچ-2 ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے نئے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ  خلاء میں بھیج دیے۔

پائیسیٹ-1 برج کے سیٹلائٹس کو جمعرات کی شام 6 بج کر 50 منٹ (بیجنگ وقت)  پر  چین کے شمالی صوبے  شنشی میں تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں بھیجا گیا جو پہلے سے طے شدہ مدار میں داخل ہوئے۔

یہ سیٹلائٹس بنیادی طور پر کمرشل ریموٹ سینسنگ ڈیٹا سروسز فراہم کریں گے۔

مشن کی یہ پرواز لانگ مارچ کیریئر راکٹوں کی 469 ویں پرواز تھی۔