بیجنگ(شِنہوا) چین نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے نظام اور صلاحیتوں میں جدت کے لیے مزید جدید آلات کی تیاری کا عمل تیز کردیا ہے۔ حکومتی اداروں اور مینوفیکچررز کی مشترکہ کوششوں کی بدولت ہوائی جہازوں کے متعدد نئے ماڈلز، سمارٹ روبوٹس اور ہنگامی ردعمل کے دیگر سازوسامان کی تیاری اور استعمال تیزرفتاری سے جاری ہے۔
ملک کی معروف طیارہ ساز کمپنی، ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ(اے وی آئی سی) کے مطابق، ہنگامی حالات سے بچاؤ کےلیے تیار کردہ ایروناٹیکل آلات کے کلیدی ماڈلز کی پیشرفت کو تیز کیا جارہاہے۔
ملکی سطح پر تیار کردہ ایمرجنسی ریسکیو ہوائی جہازوں کی تیاری میں اہم پیش رفت کی جا رہی ہے، جس میں بڑے ایمفیبیئس ہوائی جہازوں کی اے جی 600 سیریز، بغیر پائلٹ سول ہوائی گاڑیوں کی ونگ لونگ سیریز،آگ بجھانے والے ایم اے60 ہوائی جہاز، اے سی -سیریز کے سول ہیلی کاپٹر اور دیگر شامل ہیں۔ اے وی آئی سی کے مطابق اے جی 600 سیریزکے بڑے ایمفیبیئس ہوائی جہازوں کی فیملی سے تعلق رکھنے والا اے جی 600 ایم فائر فائٹنگ ہوائی جہازکو رواں سال کے اختتام سے پہلے ٹائپ سرٹیفکیٹ مل جائے گا۔