جیوچھوان (شِنہوا) چین میں ایک نئے کیریئر راکٹ نے اپنی پہلی پرواز کے ساتھ ایک سیٹلائٹ کو اس کے طے شدہ مدار میں بھیج دیا ہے۔
اس راکٹ نے چین کے شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے اتوار کی سہ پہر 4 بجکر 48 منٹ (بیجنگ وقت) پر اڑان بھری ۔ اس راکٹ کو ٹی ایل ۔2 وائی 1 کا نام دیا گیا ہے۔
پرواز راکٹ کے مجموعی پروگرام اور نظام کے درمیان رابطے کی تصدیق کرے گی اور پرواز کے ماحول کے پیرامیٹرز حاصل کرے گی۔
یہ سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ امیجنگ تجربات اور دیگر تکنیکی تصدیق کے لئے استعمال کیا جائے گا۔