وین چھیانگ، ہائی نان (شِنہوا) چین نے جنوبی صوبے ہائی نان میں واقع وین چھانگ خلائی لانچ مقام سے ایک نیا مواصلاتی سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں بھیج دیا ہے۔
چائنا سیٹ 4 اے سیٹلائٹ گزشتہ شب 8 بجکر 25 منٹ (بیجنگ وقت) پر ایک ترمیم شدہ لانگ مارچ-7 کیریئر راکٹ کے ذریعے خلاء میں بھیجا گیا۔
یہ سیٹلائٹ وائس، ڈیٹا، ریڈیو اور ٹیلی ویژن ٹرانسمیشن خدمات مہیا کرے گا۔
یہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 532 واں پرواز مشن تھا۔