شی چھانگ (شِنہوا) چین نے اتوار کی علی الصبح جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں واقع شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک نیا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔
سیٹلائٹ ایل ۔ ایس اے آر 4 صفر 1 علی الصبح 1 بجکر 26 منٹ (بیجنگ وقت) پر لانگ مارچ۔ 3بی کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا جو کامیابی کے ساتھ طے شدہ مدار میں داخل ہوگیا۔
سیٹلائٹ بنیادی طور پر ریموٹ سینسنگ انفارمیشن سروسز کی فراہمی میں استعمال کیا جائے گا۔
یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 483 واں فلائٹ مشن تھا۔